اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں اور مر اعات میں اضافہ ، اراکین نے اضافے کے ساتھ پہلی تنخواہ اور مر اعات وصول بھی کرلیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق 13مارچ کو پنجاب اسمبلی میں ایک بل منظور کیا گیا تھا متفقہ طو ر پر جس میں اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مر اعات کو بڑھنے کی منظوری شامل تھی لیکن اس وقت وزیر اعظم عمران خان نے سخت نا پسندیدگی کا اظہار
کرتے ہوئے گورنر کو سمری پر دستخط کرنے سے روک دیاتھا لیکن اب یہ دستخط ہوچکے ہیں ۔اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں 80ہز ار سے بڑھ کر 1لاکھ 75ہزار کر دی گئیں۔ اراکین پنجاب اسمبلی نے پہلی تنخواہ وصول بھی کر لی ہے،دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے صرف نظر ثانی شدہ تنخواہوں کی منظوری دی گئی ہے، تنخواہیں باقی تین صوبوں کے بر ابر کرنے کی کوشش کی ۔