اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی تقریب میں اپنے ہی کارکنان کے ہاتھوں مخالفانہ نعرے بازی کے سبب بد مزگی،وفاقی وزیر علی زیدی کی کسی نے ایک نہ سنی

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی)وفاقی وزیر علی زیدی کی پریس کانفرنس کے دوران تقریب بدنظمی کا شکار ہو گئی، کارکنان نے ایم این اے کو سٹیج پر نہ بٹھانے کیخلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ آئو کراچی صاف کریں تقریب میں شور شرابا، تحریک انصاف کی تقریب میں اپنے ہی کارکنان کے ہاتھوں مخالفانہ نعرے بازی کے سبب بد مزگی پھیل گئی۔شرکا وفاقی وزیر کی تقریر کے دوران شور شرابا کرتے رہے، اس دوران انتظامیہ بھی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آئی۔تقریب میں کشید ہ صورتحال سے قبل وفاقی وزیر برائے بحری امور

علی زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں لاکھوں گلیاں ہیں ، گلیوں سے کچرا نہیں اٹھاسکتے۔ شہری کچرا ڈمپرتک پہنچادیں جہاں سے اسے ویسٹ لینڈ تک پہنچادیا جائے گا، انہوں نے تعمیراتی کمپنیوں سے کنسٹرکشن کا کام مکمل ہونے کے بعد کچرا ہٹانے کی اپیل بھی کی۔بعد ازاں جب وفاقی وزیر پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جوا ب دے رہے تھے تو ایک ایم این اے کو سٹیج پر نہ بٹھانے پر انصافی کارکنان نے مخالفانہ نعرے بازی شروع کر دی جس پر تقریب بد نظمی کا شکار نظر آئی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…