منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نے کل تحریک انصاف کے ساتھ ملکر سنجرانی کو چیئرمین بنایا اب ن لیگ کے ساتھ ملکرہٹانے کی کوشش کیسے کی؟جمعیت علماء اسلام نے بھی بڑے سوال اُٹھادیئے

datetime 3  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اور رکن قومی اسمبلی مولانا عصمت اللہ نے کہا ہے کہ سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں ضمیر فروشی بدترین مثال قائم کی گئی، جمہوری روایات کا قتل اور ہارس ٹریڈنگ کی بدترین مثال ہے۔ جمہوریت کی تباہی کا راستہ بنایا گیا ہے۔ ایسے ہتھکنڈے جنرل پرویز مشرف بھی استعمال کرتے رہے مگر اس سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا تو موجودہ حکمرانوں اور ان کے لانے والوں کو بھی کچھ فائدہ نہیں ہوگا۔

صادق سنجرانی کو سینیٹ چیرمین لانے والے ہی اب اسے بچانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ تو پیپلز پارٹی کے سوچنے کا بھی ہے جو کل تحریک انصاف کے ساتھ مل کر کر صادق سنجرانی کو چیرمین سینیٹ بنانے والی تھی اور آج مسلم لیگ نون کے ساتھ مل کر اسے ہٹانے والوں میں بھی شامل ہے۔پیپلز پارٹی کی قیادت کو بھی اپنے موقع پرست فیصلوں کاسیاسی احتساب بھی کرنا چاہیے کہ ہم کب تک کسی کے ایجنڈے پر کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی اندازہ ہو گیا ہے کہ ان کی جیب میں کھوٹے سکے بھی ہیں۔ اصولوں کی سیاست کے بغیر جمہوری نظام مضبوط نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام کو پارٹی اور اصولوں کی بنیاد پر قائم ہونا چاہیے تھا۔مگر انتخابات میں سرمایے کے استعمال نے سیاست کو گندا کردیا ہے۔نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرکے پارٹی لیڈر کے اخراجات برداشت کرنے والوں کو ٹکٹ دینے سے ایسے نتائج ہی برآمد ہوں گے۔ کیونکہ وہ بھی موقع پرستی کو دیکھتے ہیں۔ کئی بارپہلے بھی ہارس ٹریڈنگ کی گئی لیکن غیرسیاسی ہتھکنڈے اتنے مضبوط اور اور پارٹی سسٹم اتنا کمزور ہے کہ لوٹوں کے خلاف کبھی کچھ نہیں ہوتا۔سیاسست میں گند ڈالنے والا دراصل سرمایہ داروں کا وہ ٹولہ ہے جو ہر پارٹی میں پیسے کے بل بوتے پر ٹکٹ حاصل کر کے ایوانوں تک پہنچتا اورپھر ڈبل وصولیاں کرتا ہے، جبکہ نظریاتی کارکن نظر انداز ہوجاتے ہیں۔ یہ پارٹی رہنماوں کے لئے باعث شرم ہونے کے ساتھ ساتھ عبرتناک بھی ہے،جو آج احتجاج کر رہے ہیں کہ ان کے 14 سینیٹر زلوٹے ہوگئے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…