اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے خواجہ آصف کے بیان کو شرانگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز خواجہ آصف کے بیان کا نوٹس لیں اور پتہ کریں کہ خواجہ آصف کس ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں، یقینا یہ ان کا ایجنڈا ہے جس کی نشاندہی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کر چکے ہیں۔
ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی خاطر مسلم لیگ(ن) کے تحفظات کو نظرانداز کیا۔ پیپلزپارٹی کے کارکن مسلم لیگ(ن) سے اتحاد سے خوش نہیں تھے۔ پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمہوریت کا دفاع کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) خود اپنے سینیٹروں کو پارٹی ڈسپلن میں لانے میں ناکام رہی۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو اپنے استعفے پیش کرکے اخلاقیات کا ثبوت دیا۔ مسلم لیگ(ن) اپنے سینیٹروں سے استعفے کیوں طلب نہیں کرتی۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ڈرامہ بازی کون کرتا رہا ہے ساری قوم کو پتہ ہے۔ مسلم لیگ(ن) خواجہ آصف کے بیان کی وضاحت کرے کیونکہ خواجہ آصف کا بیان جمہوریت کی خاطر اتحاد کو سبوتاز کرنے کا سبب بن رہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ مسلم لیگ(ن) پتہ لگائے کہ خواجہ آصف کس ڈرامے کی ریہرسل کر رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے خواجہ آصف کے بیان کو شرانگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز خواجہ آصف کے بیان کا نوٹس لیں اور پتہ کریں کہ خواجہ آصف کس ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں، یقینا یہ ان کا ایجنڈا ہے جس کی نشاندہی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کر چکے ہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی خاطر مسلم لیگ(ن) کے تحفظات کو نظرانداز کیا۔