ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خواجہ آصف کے پیپلزپارٹی کے سینیٹرز کے استعفوں کو ڈرامہ بازی کہنے اور چیلنج کرنے پر پیپلزپارٹی کا بھی شدید ردعمل، کھری کھری سنادیں 

datetime 3  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ میں عدم اعتماد برقرار ہے اور دونوں جماعت کے اعتماد میں مزید دراڑیں پڑیں گی جبکہ پیپلز پارٹی نے خواجہ آصف کے بیان کو اپوزیشن اتحاد کوپارہ پارہ کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کے بیان کی وضاحت کرے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی افطار پارٹی میں (ن)لیگ کے بڑے وفد کی شرکت پر اعتراض تھا، اخباری اطلاع ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر پوری پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا تھا۔خواجہ آصف نے پیپلزپارٹی کے سینیٹرز کی جانب سے استعفے جمع کرانے کو ڈرامے بازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب ڈرامے بازی کے سوا کچھ نہیں، سیاستدان استعفے جمع کرانے کی ڈرامے بازی کرتے رہتے ہیں،جیسے دھرنے کے دوران پی ٹی آئی نے استعفے دئیے لیکن انہوں نے واپس لے لیے، اب پتہ تب چلے گا جب  پی پی کے سینیٹرز اپنے استعفے سینیٹ میں جمع کرائیں گے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری پر انویسٹمنٹ ان کی غلطی تھی، پی پی اور (ن)لیگ میں اعتماد کا فقدان برقرار ہے اور دونوں جماعتوں کے اعتماد میں مزید دراڑیں پڑیں گی۔پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے خواجہ آصف کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ اپوزیشن کا اتحاد پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے،  مجھے خواجہ آصف کے بیان سے ذاتی طور پر کافی افسوس ہوا، مسلم لیگ (ن) کو چاہیے کہ وہ خواجہ آصف کے بیان کی وضاحت کرے، خواجہ آصف تو خود ملک سے باہر تھے، انہیں کیا علم کہ سینیٹ میں کیا ہوا، کیا خواجہ آصف بتائیں گے کہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے انہوں نے کتنا کام کیا، پاکستان پیپلزپارٹی کو بھی بعض اپوزیشن جماعتوں سے کافی تحفظات ہیں مگر ہم نے اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے اظہار نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…