پشاور(آن لائن) تاجروں اور دکاندروں کے لئے 50ہزار روپے مال کی خریداری کے لئے شناختی کارڈ کی پابندی پر عملدرآمد پشاور سمیت ملک بھر شروع ہو گیا ہے جس کے تحت سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہول سیل ٹریڈرز 50ہزار کی خریداری کرنے والے دکاندار سے شناختی کارڈ نمبر لینے کے پابند ہو نگے تاہم عام صارف اپنے استعمال کے لئے پچاس ہزار کی خریداری کرنے پرشناختی کارڈ دینے کا پابند نہیں ہوگا ذرائع کے مطابق پچاس ہزار روپے کی خریداری
پر شناختی کارڈ نمبر نہ لینے اور دینے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ہول سیلرز کو آڈٹ میں جرمانہ کیا جائے گا اور شناختی کارڈ نمبر نہ دینے پرریٹیلر کو بلیک لسٹ کردیا جائیگا تاہم پشاور میں اس فیصلے پرتاحال عمل درآمد شروع نہیں ہو سکا ہے سیلزٹیکس میں رجسٹرڈ ہول سیل ڈیلرز اپنے سامان کی فروخت کی خاطر تاجروں سے شناختی کارڈ کی کاپیاں وصول نہیں کر ہے ہیں اور اس طرح تاجر لاکھوں روپے کے ٹیکس بچا رہے ہیں