اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکپتن کے ورکرز کنونشن میں شرکت کیپٹن (ر) صفدر کو مہنگی پڑ گئی

datetime 3  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے پاکپتن میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر کا موبائل فون گم ہو گیا۔اسٹیج سے کیپٹن (ر) صفدر کاموبائل فون گرنے اور اس کی تلاش کر کے واپسی کے اعلانات کئے جاتے رہے۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے  کہا ہے کہ ہر طبقے کا فرد نالائق اعظم کو بددعائیں دے رہا ہے، عوام کہتی ہے ہمارا چولہا نہیں جلتایہ کہتا ہے نواز کا کھانا بند کر دیا۔

پاکپتن میں ورکر کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے  مریم نواز نے کہا کہ پاکپتن والو آپ کو سلام ہے، رات کے ڈھیڑ بجے کسی کا آج تک اس قدر استقبال نہیں کیا، نواز شریف سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا پاکپتن والوں کو خصوصی سلام دینا، جیل میں بند نواز شریف کی طرف سے آپکو سلام، مریم نواز نے دوران خطاب بابا فرید کا شعر بھی پڑھا، مریم نواز نے کہا کہ حکومت نے ٹیکسوں کی بھرمار کر دی، پاکپتن والو مجھے آپ سے شکوہ نہیں ہے،آپ نے تو شیر پر مہر لگائی تھی لیکن آپ کے ووٹ کی عزت نہیں ہوئی، آپ کے ووٹ کی عزت کرنیوالا آج جیل میں ہے، آپ کے حقوق کی عزت کرنیوالا آج جیل میں ہے، پاکپتن والو ہاتھ اٹھاؤ کتنے لوگوں نے جج کی ویڈیو دیکھی، جج ارشد ملک ویڈیو میں کیا کہہ رہا تھا، جج کہہ رہا تھا کہ نواز شریف بے گناہ ہے، جج کہہ رہا تھا مجھے نواز شریف کے خلاف فیصلہ کرنے پر مجبور کیا گیا، مریم نواز نے وزیر اعظم کو جعلی اعظم قرار دے دیا جعلی اعظم کیا تم نواز شریف کے دور کی روٹی کی قیمت لا سکتے ہو، اس کو شیر وانی پہننے کا شوق تھا، یہ شیر وانی عوام کو بہت مہنگی پڑی ہے، شیروانی کے شوقین بوریا بستر اٹھا اور چلتا بن، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا نواز شریف کو نہیں پاکستان کو ہوئی، پاکستان کو سلیکٹڈوزیر اعظم عمران  سے بھگتنا پڑا، تاریخ میں پہلی بار عوام نے اتنا مہنگا حج کیا، حاجیوں کی عمران کو بددعاؤں کی ویڈیوز آ رہی ہیں، عوام مہنگائی کا سوال کرے تو کہتا ہے فلاں کو گرفتار کر لیا،

میں پاکپتن والوں سے نواز شریف کی بے گناہی کی گواہی لینے آئی ہوں، دربار بابا فرید پر نواز شریف کی رہائی کیلیے دعا کرو، پاکپتن والو میرے ساتھ اسلام آباد جا کر سلیکٹڈ کو دھکا دو گے؟۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں احمد رضا خاں مانیکا، ایم پی اے میاں نوید علی، مسلم لیگی راہنما رانا احمد علی آرائیں، مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات رانا آصف عقیل، ضلعی سینئر نائب صدر عاطل محمود منے خاں،، ضلعی صدر خواتین ونگ موتیا مسعود خالد ودیگر بھی موجود تھے،

جلسہ گاہ میں نواز شریف کی رہائی کیلیے نعرے بازی کی گئی جلسہ میں عارفوالا رانا ذاہد حسین، رانا رادت حسین اور سابق ایم پی اے ڈاکڑ فرخ حسین اور قبولہ ایم پی اے پیر کاشف چشتی کی قیادت میں قافلوں نے شرکت کی سے۔ مریم نواز نے درگاہ بابافریدالدین مسعود گنج شکر پر حاضری دی جہاں ملکی و ملی سلامتی کیلئے دعا کی اس موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دریں اثناء خبر رساں ادارے آن لائن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پلے گراؤنڈ میں پانی چھوڑ دیا اورمریم نواز  کو  ورکر کنونشن کی اجازت  دی۔

لیگی قیادت نے چوک آرائیاں میں سڑک پر کنونشن کروانے کا فیصلہ کر لیا، پولیس نے لیگی قیادت کے فیصلہ  کے بعد تین سو میٹر کو فاصلہ خالی کرواتے ہوئے زبردستی دوکانیں بند کروا دیں تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز پاکپتن میں ورکر کنونشن سے خطاب کرنا تھا۔ضلعی انتظامیہ نے مریم نواز کو پلے گراؤنڈ میں کنونشن کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اجازت نامہ جاری کر دیا جبکہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے کنونشن سڑک پر کروانے کا فیصلہ کر لیا۔۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے

سابقہ جلسے کی ناکامی کو مد نظر رکھتے ہوئے کنونشن پلے گراؤنڈ میں نہ کروانے کا فیصلہ کیا۔لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کی تبدیلی کا فیصلہ اجازت میں تاخیر کے باعث کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے اجازت نامہ کے مطابق مریم نواز کو پلے گراؤنڈ کے علاوہ کہیں بھی کنونشن کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ایم پی اے پاکپتن میاں نوید علی نے پلے گراؤنڈ میں ورکر کنونشن کی اجازت کیلئے درخواست دے رکھی تھی جس پر انتظامیہ نے اجازت دیتے ہوئے اجازت نامہ جاری کیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی قیادت نے کنونشن کی بغیر کسی اجازت نامے کے چوک آرائیاں میں تیاریاں شروع کردیں۔پولیس نے تقریبا 3 سومیٹر کا ایریا مکمل طور پر سیل کر دیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…