لاہور(این این آئی) احتساب عدالت کے کمرے میں اس وقت کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک شخص نے حمزہ شہباز پر جملے بازی کی۔کمرہ عدالت میں موجود شخص نے بلند آواز میں کہا کہ پندرہ سال ہوگئے دونوں باپ بیٹا ملک کولوٹ کر کھا گئے ہیں۔ شہری کی
اونچی آواز میں واویلا کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ار پولیس اہلکاروں نے شہری کو کمرہ عدالت سے نکال دیا۔ (ن) لیگ لائرز ونگ کے وکلاء نے بھی اپنے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے فوری یہاں سے نکالو ورنہ مار کھائے گا۔