اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ و پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے استعفا واپس نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلافت تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد رضا ربانی نے سینیٹ نہ جانے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ دو دن قبل سینیٹر رضا ربانی نے دوسرے سینیٹر کے ساتھ اپنا استعفیٰ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے پاس جمع کرایا تھا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے تمام 21 سینیٹرز نے استعفے میرے حوالے کر دیئے ہیں، استعفے اخلاقی طور پر دئیے، خفیہ بیلٹ کا فائدہ اٹھا کر ووٹ تبدیل کرائے گئے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے قائم کر دہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے چھ اگست کو اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے 6 اگست کو اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا،کمیٹی سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔کمیٹی کے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی اور فرحت اللہ بابر شریک ہوں گے، اجلاس میں کمیٹی کے ممبران سعید غنی، صابر بلوچ اور نیر بخاری بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیش کریگی۔ سینئر رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے استعفا واپس نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلافت تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد رضا ربانی نے سینیٹ نہ جانے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ دو دن قبل سینیٹر رضا ربانی نے دوسرے سینیٹر کے ساتھ اپنا استعفیٰ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے پاس جمع کرایا تھا۔