لاہور(این این آئی)اندرون و بیرون ممالک سے آنے اورجانے والی 8پروازیں منسوخ جبکہ 6تاخیر کا شکار رہیں،ٹرین آپریشن بھی معمول پر نہ آ سکا اور ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کیو جہ سے مسافر ریلوے انتظامیہ کو کوستے رہے۔پیرس جانے والی پرواز پی کے 719،ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 295،ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی۔ کے
296،مشہد سے آنے والی پرواز ایچ ایچ 7207،مشہد جانے والی پرواز ایچ ایچ 7208،گوانگ ژو سے آنے والی پرواز سی زیڈ 6037،گوانگ ژوو جانے والی پرواز سی زیڈ 6038 اورکراچی جانے والی پرواز پی کے 798 منسوخ کر دی گئی۔گزشتہ روز چھ پروازیں مقررہ شیڈول سے تاخیر کا شکار رہیں۔دوسری جانب ٹرین آپریشن بدستور درہم برہم ہے اور گزشتہ روز بھی کراچی سے آنے والی 11 ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافر انتظامیہ کو کوستے رہے۔ رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس 14 گھنٹے،کراچی ایکسپریس 12گھنٹے، تیزگام7گھنٹے 40منٹ،پاک بزنس ایکسپریس 6گھنٹے،گرین لائن 6 گھنٹے 50منٹ،قراقرم ایکسپریس 4گھنٹے 40منٹ،فرید ایکسپریس 3گھنٹے 40منٹ،جناح ایکسپریس 2 گھنٹے 15منٹ،عوام ایکسپریس 2گھنٹے 10منٹ اورجعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ 50منٹ تاخیر کا شکار رہی۔ اندرون و بیرون ممالک سے آنے اورجانے والی 8پروازیں منسوخ جبکہ 6تاخیر کا شکار رہیں،ٹرین آپریشن بھی معمول پر نہ آ سکا اور ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کیو جہ سے مسافر ریلوے انتظامیہ کو کوستے رہے۔ گزشتہ روز چھ پروازیں مقررہ شیڈول سے تاخیر کا شکار رہیں۔دوسری جانب ٹرین آپریشن بدستور درہم برہم ہے اور گزشتہ روز بھی کراچی سے آنے والی 11 ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافر انتظامیہ کو کوستے رہے۔