پاکپتن (آن لائن) ضلعی انتظامیہ نے پلے گراؤنڈ میں پانی چھوڑ دیا اورمریم نواز کو ورکر کنونشن کی اجازت دی۔لیگی قیادت نے چوک آرائیاں میں سڑک پر کنونشن کروانے کا فیصلہ کر لیا، پولیس نے لیگی قیادت کے فیصلہ کے بعد تین سو میٹر کو فاصلہ خالی کرواتے ہوئے زبردستی دوکانیں بند کروا دیں
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز پاکپتن میں ورکر کنونشن سے خطاب کرنا تھا۔ضلعی انتظامیہ نے مریم نواز کو پلے گراؤنڈ میں کنونشن کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اجازت نامہ جاری کر دیا جبکہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے کنونشن سڑک پر کروانے کا فیصلہ کر لیا۔۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے سابقہ جلسے کی ناکامی کو مد نظر رکھتے ہوئے کنونشن پلے گراؤنڈ میں نہ کروانے کا فیصلہ کیا۔لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کی تبدیلی کا فیصلہ اجازت میں تاخیر کے باعث کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے اجازت نامہ کے مطابق مریم نواز کو پلے گراؤنڈ کے علاوہ کہیں بھی کنونشن کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ایم پی اے پاکپتن میاں نوید علی نے پلے گراؤنڈ میں ورکر کنونشن کی اجازت کیلئے درخواست دے رکھی تھی جس پر انتظامیہ نے اجازت دیتے ہوئے اجازت نامہ جاری کیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی قیادت نے کنونشن کی بغیر کسی اجازت نامے کے چوک آرائیاں میں تیاریاں شروع کردیں۔پولیس نے تقریبا 3 سومیٹر کا ایریا مکمل طور پر سیل کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے پلے گراؤنڈ میں پانی چھوڑ دیا اورمریم نواز کو ورکر کنونشن کی اجازت دی۔لیگی قیادت نے چوک آرائیاں میں سڑک پر کنونشن کروانے کا فیصلہ کر لیا، پولیس نے لیگی قیادت کے فیصلہ کے بعد تین سو میٹر کو فاصلہ خالی کرواتے ہوئے زبردستی دوکانیں بند کروا دیں