منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

این ایچ اے کے منصوبوں میں سابق حکومتوں کے دوران اربوں کے گھپلے کا انکشاف،مراد سعید کا سخت ایکشن،بڑا حکم جاری

datetime 3  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)کے منصوبوں میں سابق حکومتوں کے دوران اربوں کے گھپلے کا انکشاف ہوا ہے، صرف لواری ٹنل منصوبے میں حکومتی خزانے کو 3 ارب 55 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے خصوصی آڈٹ میں سابق دور حکومت میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے منصوبوں میں اربوں کے گھپلے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں لواری ٹنل اور گوادر رتو ڈیرو منصوبوں میں کرپشن کے ثبوت مل گئے۔آڈٹ رپورٹ میں نشاندہی کیے جانے کیسز وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر انکوائری کمیشن کو بھیج دیے گئے، رپورٹ کے مطابق لواری ٹنل منصوبے میں حکومتی خزانے کو 3 ارب 55 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا۔ گوادر رتو ڈیرو منصوبے میں 42 کروڑ 59 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔رپورٹ کے مطابق منصوبوں میں جان بوجھ کر تاخیر اور ٹھیکیداروں کو زائد ادائیگیاں کی گئیں، تاخیری حربوں کے باعث حکومتی خرانے کو 45 کروڑ 95 لاکھ کا نقصان ہوا۔ پی سی ون میں ہیر پھیر سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اوپن ٹینڈرنگ کے بجائے من پسند افراد کو غیر قانونی ٹھیکے دیے گئے، منصوبے میں ایندھن کے نرخ بڑھا کر کروڑوں کی رقم وصول کی گئی۔ ایندھن کی مد میں زائد ادائیگیوں کا حجم ایک ارب 15 کروڑ روپے رہا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق منصوبے کے لیے 19 کروڑ 15 لاکھ کی بلا جواز ادائیگیاں کی گئیں، انکوائری کمیشن کرپشن میں ملوث عناصر کی نشاندہی کر سکے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…