بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سینیٹ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، خفیہ رائے شماری ختم کرنے کیلئے تحریک جمع کرا ئینگے،بلاول بھٹوکی دھواں دھار پریس کانفرنس

datetime 3  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کھلے عام دھاندلی ہوئی، صادق سنجرانی مستعفی ہوں، خفیہ رائے شماری ختم کرنے کیلئے تحریک جمع کرائیں گے، امید ہے عمران خان بھی ساتھ دیں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ2007 سے سندھ حکومت کو ہٹانے کے خواب دیکھ رہے ہیں، حکومت کو ہٹانے کا خواب دیکھنے والے چلے گئے، سندھ حکومت آج بھی ہے، سندھ حکومت ہٹا کر دکھائیں، 90 دن میں پھر واپس آئوں گا، گھوٹکی کے انتخاب میں مخالفین کو عبرتناک شکست دی، پہلے صادق سنجرانی متفقہ امیدوار تھے آج حاصل بزنجو ہیں، کل کوئی صورتحال تبدیل ہوتی ہے تو کوئی اور متفقہ امیدوار بن سکتا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا حکومت کو بھارتی جارحیت کا معاملہ سنجیدگی سے لینا چاہیے، مودی حکومت کو بے نقاب کرنے کیلئے موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے، اقوام متحدہ کے فورم پر مسئلہ کشمیر کو حل ہونا چاہیے، مسئلہ کشمیر پر تیسرے فریق کی ثالثی پر بہت محتاط رہنا ہوگا، مسئلہ کشمیر پر ویسا نہیں ہونا چاہیے جیسا ٹرمپ نے فلسطین میں کیا۔انہوں نے کہا کہ 64 ارکان نے کھڑے ہو کر تحریک عدم اعتماد کی حمایت کی ، خفیہ ووٹنگ میں 50 ووٹ آئے ، پیپلزپارٹی کے 21 ارکان سینیٹ نے مجھے اپنے استعفے دے دئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی کسی ایک رکن کا استعفی آگے نہیں بڑھایا ، ہم اپنے ارکان سینیٹ سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں ،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ارکان کی اکثریت میرے ساتھ ہے۔

میں امید رکھتا ہوں کہ دیگر جماعتیں بھی اپنے ارکان سے متعلق چھان بین کریں گی ، ہمیں چاہئے کہ ہم ایک دوسرے کے ارکان پر الزام نہ لگائیں ،سینیٹ الیکشن میں خفیہ رائے شماری کا خاتمہ ہونا چا ہئے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سب سیاسی جماعتوں کے قائدین کو اپنے ارکان کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے، پہلے کہہ دیا تھا کہ میرے ارکان کو رشوت کی پیشکش کی جا رہی ہے، شک کی بنیاد پر کسی پر الزام نہیں لگا سکتا ، میں شک کی بنیاد پر کسی کو پارٹی سے نہیں نکال سکتا ، تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہاجاسکتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے 50سینیٹرز نے دبائوکے باوجود اپنی پارٹی سے وفاداری کی، جب تک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ نہیں آ جاتی ہمیں کسی کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لینا چاہئے، 14 سینیٹرز کی وجہ سے سب پر شک جاتاہے ۔بلاوال بھٹو زرداری نے حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سینیٹ میں غیرجمہوری ہتھکنڈے استعمال کیے ، صادق سنجرانی کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے ، نئے الیکشن کے مطالبے سے پہلے صاف شفاف الیکشن کیلئے قانون سازی ضروری ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے نیب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب قوانین کیخلاف آج بھی کوشش کررہے ہیں، ہم بھی چاہتے ہیں احتساب کا کوئی ادارہ ہو، نیب سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…