جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کڑیاں ملنے لگیں ،پاکستان میں گرفتاربھارتی شہری سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

datetime 3  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ سے حراست میں لیے گئے بھارتی شہری کا 5 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا۔ پنجم تیواری نامی شخص 10 سال سے جعلی دستاویزات پر ملک میں مقیم تھا جسے 2 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں اسے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے حکام نے سالوں سے شناخت بدل پر پاکستان میں رہائش پذیر بھارتی شہری کو پناہ دینے والے خاندان کے 3 افراد سے تفتیش بھی کی۔تفتیشی افسر انسپکٹر نوید احمد نے بتایا کہ بھارتی شہری کو پناہ دینے والے شخص کامران کے خاندان سے مسعود اشرف، رخسانہ اور قیصر سے تفتیش کی گئی۔دوسری جانب ایف آئی نے جعلی پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات تیار کرنے میں ملوث دو افراد کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ شخص 10 سال سے گوجرانوالہ میں رہائش پذیر تھا جس کو پناہ فراہم کرنے والے شہری کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا اس ضمن میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عامر نواز نے بتایا کہ پنجم تیواری نامی شخص 2009 میں ملازمت کے سلسلے میں دبئی گیا تھا جہاں اس کی ملاقات گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے شہری کامران سے ہوئی جس کے بعد دونوں کاروباری شراکت دار بن گئے تھے اور کامران، پنجم تیواری کو جعلی پاسپورٹ پر پاکستان لے آیا تھا۔بعدازاں پنجم تیواری نے اسلام قبول کر کے بلال نام اختیار کیا اور کامران کی بہن رخسانہ کے ساتھ اس کی شادی کردی گئی تھی۔ایف آئی اے عہدیدار کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص نے جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ اور نکاح نامہ وغیرہ بنوا کر پاکستان میں ہی رہائش اختیار کرلی تھی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…