اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جس ملک کے سینیٹرزغداری کریں اس ملک کی دنیامیں کیا عزت ہو گی ، پیپلز پارٹی کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا،عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

datetime 3  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشید شاہ نے کہا کہ جس ملک کے سینیٹرزپارٹی سے غداری کر کے بک جائیں وہ ملک کیا ترقی کرے گااور اس ملک کی دنیا میں کیا عزت ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار خورشید شاہ نے سکھر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سکھر میں سپورٹس کمپلیکس کی سرکاری 53 ایکڑ اراضی لوگوں سے واگزار کرائی اور 3 ارب روپے خرچ کر کے سکھر میں سپورٹس کمپلیکس بنایا اور اس طرح سکھر میں ویمن یونیورسٹی کی

اراضی اور ٹرانسپورٹ کے اڈے واگزار کرائے آج جو بھی سیاست کرتا ہوں وہ عزت مجھے میرے اللہ نے دی ہے جو کوئی بھی چھین نہیں سکتا ہے کیونکہ ہمیشہ سیاست میں عوام کی خدمت کی ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس ملک کے سینیٹرزپارٹی سے غداری کر کے بک جائیں وہ ملک کیا ترقی کرے گااور اس ملک کی دنیا میں کیا عزت ہو گی آجکل لوگ ڈرے ہوئے اور خوف زدہ ہیں لوگوں نے کام کرنا تک چھوڑ دیا ہے ، سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈال کر کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…