اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

جاتی امراء میں مریم نواز شریف کی موجودگی میں مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد، بات بڑھ گئی،سنگین الزامات عائد

datetime 2  اگست‬‮  2019 |

لاہور (آن لائن)لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے جاتی امراء میں مریم نواز شریف کی موجودگی میں مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کی جانب سے جیو ٹی وی کے رپورٹرعثمان بھٹی، لاہور نیو ز کے رپورٹر دانیا ل راٹھور،

پریس گیلری کمیٹی کے سابق صدر خواجہ نصیر سمیت دیگر رپورٹرز اور کیمرہ مینوں کے ساتھ غنڈہ گردی اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ان عہدیداروں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے جن غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان سب کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔ان عہدیادروں نے مریم نواز شریف سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے جن غنڈوں کو اپنی جیپ کے ساتھ بطور گارڈز لیکر چل رہی ہیں انھیں نکیل ڈال کر رکھیں بصورت دیگر تشدد کے اس کیس میں ان کو بھی مقدمے میں نامزد کرنے کی درخواسست دی جاسکتی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ صحافیوں پر تشددمریم نواز کی ایماء پر کیا گیا اور یہ سارا واقع جاتی امراء میں پیش آیا ہے۔پریس کلب کے عہدیادروں نے کہا کہ جس میڈیا نے مسلم لیگ (ن)اور مریم کی سیاست کو زندہ رکھا ہوا ہے اور جو رپورٹرز دن رات جاتی امراء کے صدر دروازے پر کھڑے ان کی دن رات کوریج کرتے رہے ہیں آج ان کو اسی گیٹ پر تشدد کا نشانہ بنا کر فسطائیت کی بدترین مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ صحافی غیر جانبدار رہ کر اپنی پیشہ وارانہ ذمے داریاں پوری کرتے ہیں اور اگر آئندہ ایسا کوئی واقعہ پیش آیا تو ملک بھر میں مریم نواز شریف اورمسلم لیگ کے رہنماؤں کی ریلیوں اور پریس کانفرنس کی کوریج کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ اس مسئلہ پر ملک بھر کی تمام صحافی تنظیمیں لاہور پریس کلب کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…