اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مریم نواز حکومت سے رابطے میں ہیں، وہ نہیں چاہتیں کہ شہباز شریف کی حکومت سے ڈیل ہو، اگر عوام سڑکوں پر آئے تو کیا ہوگا؟انتہائی خطرناک پیش گوئی کردی گئی

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر سیاسی رہنما و وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگروام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں سوال کیا گیا کہ حاصل بزنجو نے کہا کہ جنرل فیض کے آدمی تھے، اس بارے میں بتائیں کہ یہ کس کے بندے تھے، شیخ رشید نے کہا کہ بندے یہ اللہ کے تھے، یہ پندرہ آدمی ان کے اپنے سلیکٹڈ ہیں یہ وہ لوگ نہیں ہیں جو عوام سے ووٹ لے کر آئے ہیں، ان لوگوں نے خود ہروایا ہے

آصف زرداری اور شہباز شریف نے ہے، پہلی دفعہ اس قربانی پر فضل الرحمان سیاسی طور پر کمزور ہونے جا رہے ہیں، شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہبازشریف اور زرداری پر بڑے سنجیدہ مقدمات ہیں اور دونوں ڈیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز حکومت سے رابطے میں ہیں، وہ نہیں چاہتیں کہ شہباز شریف کی حکومت سے ڈیل ہو، وہ چاہتی ہیں کہ شہباز شریف کے ساتھ کوئی مسئلہ طے نہ ہو،شہباز شریف کو ان کی بھتیجی نے ناکام کیا ہے، وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں باتیں ہو رہی ہیں کہ ن لیگ تو قبول ہے لیکن اس پارٹی میں موجودہ چہرے قابل قبول نہیں ہیں، انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے کہا کہ آصف علی زرداری فریال تالپور کے ذرائع ڈیل کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید احمد نے کہا کہ اب کوئی این آر او نہیں ملے گا کیوں کہ سارے ادارے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں، اب وزیراعظم اور فوج کی لائن اور لینتھ ایک ہی ہے۔ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان بارے کہا کہ وہ اس لیے خوش قسمت ہیں کہ ان کے مخالفین بد عنوان ہیں اور وہ خود ایماندار ہیں۔اس موقع پر شیخ رشید نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کو صرف معیشت کا خطرہ ہے اگر اسے سنبھال لیا تو سب خیر ہے۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر معیشت ٹھیک نہ ہو سکی تو یہ نظام کے لیے خطرناک ہو گا

اگر مہنگائی سے تنگ عوام سڑکوں پر آئی تو حکومت کے لیے بڑی مشکل ہو جائے گی، مولانا فضل الرحمان بارے کہا کہ فضل الرحمان غلط چال چل رہے ہیں اگر وہ عمران خان کو اتارنے کے لیے جلسہ کریں تو زیادہ سے زیادہ دس ہزار لوگ آئیں گے جبکہ ناموس رسالت کے نام پر جلسے میں ملک کے سارے لوگ آئیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان دھرنا دینے نہیں آئیں گے، انہوں نے پروگرام میں مزید کہا کہ ناموس رسالت بارے کوئی ترمیم نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہاکہ 17 ویں ترمیم ختم نہیں کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…