واہ کینٹ(آن لائن)ٹیکسلا کے علاقہ محلہ واڑیاں کے جرگے میں ایک فریق نے جرگے کے سرپرست مسلم لیگ ن کے سابق کونسلر ٹھیکیدار ملک پرویز سمیت دو افراد قتل جبکہ دوخواتین سمیت دو شخص شدید زخمی ہو گئے زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق کونسلر ٹھیکیدار ملک پرویز کسی جرگے کا فیصلہ کر رہے تھے تو ایک فریق نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں کونسلر ٹھیکیدار ملک پرویز
اورزبیر خان نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ آصف،ریاست سمیت دو خواتین علیشابہ فیصل اورزاہدہ پروین شدید زخمی ہو گئیں زرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے قدیر اور نصرت کے گھر پولیس نے چھاپے مارے لیکن ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیئے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔