اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پہلے وزیراعظم سلیکٹڈ تھا اب چیئرمین سینیٹ بھی سلیکٹڈ ہے،سرعام سینیٹ میں چوری ہوتے دیکھی‘ بلاول بھٹو نے بڑا اعلان کردیا

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پہلے وزیراعظم سلیکٹڈ تھا اب چیئرمین سینیٹ بھی سلیکٹڈ ہے،سب نے دیکھا 64 لوگ کھڑے تھے لیکن ڈبے سے 50ووٹ نکلے،دنیا نے سرعام سینیٹ میں چوری ہوتے دیکھی،عوام کے معاشی حقوق کی جنگ لڑ کر ہی کٹھ پتلیوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس لاہو رمیں  پنجاب ایگزیکٹو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر قمر زمان کائرہ، چوہدری منظوری، ثمینہ خالد گھرکی،چوہدری اسلم گل،سید حسن مرتضیٰ،حاجی عزیزالرحمن چن اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔بلاول بھٹو زرداری نے براہ راست پارٹی عہدیداروں سے تجاویز بھی لیں۔ بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے عہدیدار مقامی سطح کے مسائل کیلئے آواز اٹھائیں،ہم نے ہمیشہ عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ کیا،عوام کے انسانی، جمہوری اور معاشی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں  نے کہا کہ سلیکٹڈ کٹھ پتلی حکومت نہیں جانتی کہ بجلی اور پٹرول مہنگا ہونے سے عوام پر کیا گزرتی ہے،صدر زرداری نے مہنگائی کے مقابلے کیلئے تنخواہوں اور پنشن میں 170فیصد اضافہ کیا، فوجی جوانوں کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا۔پنجاب کے جیالے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کو بے نقاب کریں، اگر پنجاب میں ناجائز تجاوزات کے نام پر گھر گرائے جائیں تو جیالے اس مسئلے کو اٹھائیں، پنجاب کے کسانوں کے ساتھ درپیش مسائل کو اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمارا دین ہے تاہم پاکستان پیپلزپارٹی سیاست میں مذہبی کارڈ استعمال نہیں کرے گی۔عوام کے معاشی حقوق کی جنگ لڑ کر ہی کٹھ پتلیوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے وزیراعظم سلیکٹڈ تھا اب چیئرمین سینیٹ بھی سلیکٹڈ ہے،سب نے دیکھا 64 لوگ کھڑے تھے لیکن ڈبے سے 50ووٹ نکلے،دنیا نے سرعام سینٹ میں چوری ہوتے دیکھی۔ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج (ہفتہ) دوپہر ایک بجے بلاول ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…