ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

دو سالہ بیچلرز ڈگری پر پابندی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیاگیا، رواں سال سے ایسوسی ایٹ ڈگری میں داخلے ہونگے،اطلاق پورے پاکستان پر ہو گا

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن آفس میں وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور چیئرمین ایچ ای سی سی ڈاکٹر طارق بنوری کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر فضل خالد، سپیشل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، ایڈیشنل سکرٹری طارق حمید بھٹی، پنجاب یونیورسٹی، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلرز اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں دو سالہ بی اے اوربی ایس سی پروگرام میں داخلوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ فی الحال سسٹم کی تبدیلی سے سٹوڈنٹس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ رواں سال بی اے، بی ایس سی کی دو سالہ ڈگری کو ایسوسی ایٹ ڈگری کا نام دیا گیا ہے جبکہ اینول سسٹم کے تحت ہی امتحان لیا جائے گا۔ بعد ازاں مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق مختلف مضامیں میں ایسوسی ایٹ ڈگری جاری کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک سال کے عرصہ میں کالجز کو اپ گریڈ کیا جائے گا اورایسوسی ایٹ ڈگری سمسٹر سسٹم کے تحت ہی جاری ہو گی۔ تعلیمی نظام میں بنیادی تبدیلیوں کی اشد ضرورت تھی۔ تعلیمی اصلاحات کے بغیر ہمارے تعلیمی نظام میں بہتری نہیں لائی جاسکتی۔ 3 سے 4 سال میں پورا نظام ٹھیک ہو جائے گا۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ2017 میں یونیورسٹیز کودو سالہ ڈگری پر پابندی کا کہا گیا تھا جس پر کوئی اعتراض نہ کیا گیا۔ اب یونیورسٹیز کو دو سالہ ڈگری پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کا کہہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ رواں سال اینول سسٹم کے تحت ہی امتحان لئے جائیں گے۔ اگلے سال سے سسمسٹر سسٹم لاگو کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں چئیرمین ایچ ای سی نے کہا کہ پرائیوٹ امیدواروں کے لئے جامعات فاضلاتی سسٹم کے تحت ڈگری جاری کرنے کی اجازت ہو گی۔ انہوں نے کہا ایسوسی ایٹ ڈگری کا

نصاب اس طرح سے تشکیل دیا گیا ہے کہ کریڈٹ آورز چارسالہ بی ایس ڈگری میں ٹرانسفر ہوں سکیں۔ دو سالہ ایسی ایٹ ڈگری کے 60 کریڈٹ آورز ہوں گے۔ کوشش کریں گے کہ 55 کریڈٹ آورز بی ایس میں داخلے کے وقت ٹرانسفر ہوں سکیں۔ اور ایک اضافی سمسٹر کے بعد چار سالہ ڈگری میں طالب علم داخلہ لیں سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کا کام تعلیمی معیار کو بہتر کرنا ہے انتظامی امور یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ خود دیکھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…