راولپنڈی(این این آئی)ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں نے 25سے زائد مسافر اور مال گاڑیوں کو لوٹ لیا۔راولپنڈی کے علاقے کو ٹلی ستیا ں روڈ پر گن گلی بالیناں کس کے مقام پر ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کرتے رہے جبکہ پولیس تماشائی کا
کردار ادا کرتی رہی۔ ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں نے 25 سے زائد مسافر اور مال گاڑیوں کو لوٹ لیا،ڈاکوؤں نے ایک گھنٹہ روڑ بلاک کرکے لوٹ کی، جڑواں شہروں کی الگ الگ چیک پوسٹیں بھی ڈاکو کے سامنے کچھ نہ کرسکی۔