لاہور (آن لائن) مون سون کا ایک اور سلسلہ پاکستان میں داخل،تیز ہواؤں کیساتھ طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نے ایک اورخطرناک پیش گوئی کردی،صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں مون سون کی بارشیں برسانے والا ایک اور سپیل پاکستان میں داخل ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ داخل ہونے والے نئے سپیل کی وجہ سے پنجاب بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں۔