کراچی(این این آئی)ایک سال کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل 20فیصد تک سستا ہوا تاہم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال میں پیٹرول تقریباً23روپے مہنگا کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت کے ایک سال کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 22روپے59پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل
کی قیمت میں 25روپے9 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ مٹی کا تیل19 روپے 88 پیسے مہنگا ہوا جبکہ لائٹ ڈیزل 22 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔ ایک سال کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل 20 فیصد تک سستا ہوا مگر حکومت نے پاکستانیوں کو ریلیف سے محروم رکھا۔