پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

سینیٹ میں ضمیر فروشی کا فائدہ حکومت نہیں بلکہ کس کو ہوگا؟اے این پی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمدبلور نے حیرت انگیزدعویٰ کردیا

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ سینیٹ میں ہونے والی بدترین ہارس ٹریڈنگ کے بعد سر تا پا کرپشن میں لت پت حکمرانوں کو اب کرپشن کے خلاف بات کرنے سے گریز کرنا چاہئے، رات دن کرپشن کے خلاف راگ الاپنے والوں کو اپنا بیانیہ تبدیل کر لینا چاہئے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے دوسری بار پارلیمنٹ کے تقدس پر وار کیا ہے،

گزشتہ سال 25جولائی کو عام انتخابات میں عوامی رائے پر غاصبانہ قبضہ کر کے کرپشن کے ریکارڈ توڑے گئے اور آج ایک بار پھر سینیٹ میں بدترین دھاندلی اور ضمیر فروشی کی مثال قائم کر دی، حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ سینیٹرز کو ڈرا دھمکا کر اور دولت کی چمک کے ذریعے خریدا گیا،لیکن اپوزیشن ہار کر بھی جیت گئی کیونکہ عوام کے دلوں میں سلیکٹڈ اور زبردستی اقتدار میں آنے والوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو گا اور اپوزیشن رہنماؤں کی عزت و توقیر مزید بڑھے گی،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے 14سینیٹرز نے مخالفین کے حق میں ووٹ دے کر اپنے ضمیروں کا سودا کیا ہے جس پر تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی حکمت عملی میں کامیابی کے بعد بیشک تالیاں بجائے لیکن عوام اب ان کی اصلیت جان چکے ہیں اور دوسروں کیلئے کرپشن کے گڑھے کھودنے والے خود اس گندگی میں لت پت ہو چکے ہیں، حاجی بلور نے کہا کہ سینیٹ اجلاس میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ اور ضمیر فروشی کا سب سے بڑا فائدہ اپوزیشن کو ہو گا، انہوں نے تحریک کے حق میں ووٹ دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ 50سینیٹرز نے اپنی غیرت و ناموس کا سودا نہ کر کے اپنی جماعتوں کی طرف سے کئے گئے اعتماد کا بھرپور حق ادا کر دیا ہے، حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ ضمیر فروشوں نے ایک بار پھر خود کو منافقت کے پلڑے میں ڈال کر اپنی قیمت لگائی جس کا حسان انہیں دینا پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…