ہفتہ‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2024 

لیگی سینیٹرز میں پھوٹ پڑ گئی ، معاملہ لٹک گیا

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)مسلم لیگ ن نے پارٹی لائن سے منحرف ہونے والے سینیٹرز کے خلاف تحقیقات کے لیے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی آئندہ ہفتے اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ جمعہ کے روز شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے

اجلاس میں تمام 30 سینیٹرز نے شرکت کی ،اجلاس میں تجاویز مانگنے پر لیگی سینیٹرز پھٹ پڑے اور استعفے کے معاملے پر متفق نہ ہو سکے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی فہرست پر جنرل (ر) عبد القیوم نے وضاحت کی۔ اجلاس میں سینیٹر کلثوم پروین بھی بول پڑیں،سینیٹر کلثوم پروین کا کہنا تھا کہ میں خانہ کعبہ جا رہی ہوں ، میں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا۔ آپ سب کے لیے بھی وہاں دعا کروں گی۔ اجلاس میں سینیٹرز کے حلف اْٹھانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ جس پر اجلاس میں موجود مصدق ملک نے کہا کہ قرآن پاک اْٹھا کر بھی لوگ مکر جاتے ہیں۔ اجلاس میں راجہ ظفر الحق کو کمیٹی کا سربراہ بنا دیا گیا۔ لیگی سینیٹرز نے سوشل میڈیا پر چلنے والی لسٹ کے معاملے پرجلد ہی مشترکہ پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کمیٹی کی رپورٹ اور تمام تجاویز کو پارٹی قائد نواز شریف کے سامنے رکھوں جو بھی فیصلہ ہوگا سب کو قبول کرنا ہوگا،تمام سینیٹرز نواز شریف کے فیصلے کا انتظار کریں ۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…