کراچی (سی پی پی)محکمہ موسمیات نے آج ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی ، جس کے بعد عیدالضحی 12اگست کوہوگی، غروب آفتاب کے بعد چاند 53 منٹ تک افق پر دیکھا جاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ذوالحج کے چاندکی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاآج ذوالحج کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں ، چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالضحی12اگست کوہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے
بیشتر حصوں میں مطلع جزوی طور پر ابر الود رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے ، اجلاس بعد نماز عصر میٹ کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوگا، جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔حکومت پاکستان کی جانب سے عید الضحی پر سرکاری تعطیلات کااعلان کردیا ہے ، جس کے مطابق چھٹیاں 12 سے 15 اگست تک ہوں گی۔