پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاک فوج کو بدنام کرنے والوں کیخلاف ایکشن لینے کا وقت آگیا، وفاقی حکومت کامیر حاصل بزنجو کے بیان پر سخت کارروائی کا اعلان

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)وفاقی حکومت نے حاصل بزنجو کے بیان کیخلاف قرارداد مذمت لانے کا اعلان کر دیا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شکست خوردہ عناصراپنی ہار کا بدلہ پاکستانی اداروں سے نہ لیں، حاصل بزنجو نے قیام پاکستان کے مہینے میں وفاق کی علامت پر حملہ کیا۔

ان کے بیان کی مذمت کیلئے قرارداد لائیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا نئے پاکستان میں کرپٹ قیادت نہیں چا ہیے، اپوزیشن کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ آج دم توڑ گیا۔ ان کا تیر نشانے پر نہیں لگا بلکہ انہی کے سینے میں پیوست ہو گیا۔ اپوزیشن کی صفوں میں آج بغاوت ہو گئی۔سینیٹر حاصل بزنجو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ ا نہوں نے قیام پاکستان کے مہینے میں وفاق کی علامت پر حملہ کیا، قومی اداروں کے سربراہان سے متعلق ایسی گفتگو ملکی مفاد کے خلاف ہے، حاصل بزنجو کے بیان کے خلاف مذمتی قرار داد لائیں گے۔ دریں اثناقومی ادارے کے سربراہ کے خلاف بیان پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاک فوج کو بے شرم لوگ بدنام کرتے ہیں، اب افسوس نہیں ان کے خلاف ایکشن کا وقت آ گیا ہے۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پہلے میمو گیٹ میں حسین حقانی جیسے غدار اور پھر ڈان لیکس کے ذریعے غداری، اب چوری بچانے اور بری طرح ہارنے کے بعد پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے لگے۔پہلے میمو گیٹ میں حسین حقانی جیسے غدار، پھر ڈان لیکس کے ذریعے غداری اور اب چوری بچانے اور آج بری طرح ہارنے کے بعد فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے لگے۔

جہاں فوج کے جوان اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں وہاں یہ بے شرم اسی فوج کو بدنام کرتے ہیں۔ اب صرف افسوس نہیں، ایکشن کا وقت ہے۔ فیصل واوڈا نے حاصل بزنجو کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ” اب صرف افسوس نہیں، ایکشن کا وقت ہے”۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپنی جانیں قربان کرنے والی فوج کو یہ بے شرم بدنام کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…