اپوزیشن کے جن 14 لوگوں نے قرار داد کی مخالفت میں ووٹ دئیے وہ کس جنرل کے آدمی تھے؟حاصل بزنجو کے سنگین الزامات،نیا پنڈوراباکس کھل گیا

2  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر اپوزیشن امیدوار اورسربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی میر حاصل بزنجو نے میڈیا سے گفتگو میں الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن کے جن 14 لوگوں نے قرار داد کی مخالفت میں ووٹ دئیے ہیں وہ جنرل فیض حمید کے آدمی تھے۔

میں اخلاقی طورپرجیت گیا ہوں، اپوز یشن کی لیڈرشپ کا مجھ پراعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں،اے پی سی میں سب کوبے نقاب کریں گے۔ اپوزیشن کی طرف سے مجھے متفقہ امیدواربنایاگیا،آج 1973 کا آئین بنانیوالوں کی روح کانپ گئی ہوگی،ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جدو جہد جاری رہے گی،یہ پاکستان کے ایوان بالا اورپاکستان کی سیاست اورآئین کیلئے المیہ ہے، دریں اثناڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میر حاصل بزنجو کی جانب سے قومی ادارے کے سربراہ کے خلاف بیان کو بے بنیاد اور افسوس ناک قرار دے دیا۔سینیٹر میر حاصل بزنجو کے ملک کے اہم ادارے کے سربراہ پر الزامات بے بنیاد ہیں، سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بدنام کرنا جمہوریت کی خدمت نہیں، ڈی جی آر ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میر حاصل بزنجو کو کرارا جواب دے دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سینیٹر میر حاصل بزنجو کا بیان انتہائی افسوس ناک اور بے بنیاد ہے، بیان ایک قومی ادارے کے سربراہ کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بدنام کرنا جمہوریت کی خدمت نہیں، ذاتی سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بے توقیر کرنا بھی افسوس ناک ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…