پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

بارشیں ہی بارشیں، بحیرہ عرب اور خلیجی بنگال سے مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل،محکمہ موسمیات  نے ایک اور تشویشناک پیش گوئی کردی

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)وفاقی دارا لحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں شدید بارش باعث کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے،کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں مجموعی طور پر 69.95 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی،شدید بارش کے باعث نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح14.5 فٹ پر پہنچ گئی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ بیان کے مطابق سید پور میں 109،شمس آباد میں 68،گولڑہ میں 58،بوکڑہ میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح14.5 فٹ پر پہنچ گئی۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 13 فٹ تک بلند ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق کٹاریاں میں پانی کی سطح 15.7 فٹ بلند ہونے پر الرٹ وارننگ جا ری کی جائیگی۔ترجمان کے مطابق گوالمنڈی میں پانی کی سطح 14.1 فٹ بلند ہونے پر الرٹ وارننگ جا ری کی جائیگی۔ترجمان کے مطابق نشیبی علاقوں میں پا نی داخل ہونے کے پیش نظر واسا سٹاف جدید مشینری کے ہمراہ تعینات رہا۔ ترجمان کے مطابق مری روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر پانی کی نکاسی کے لیئے واسا عملہ بارش میں بھی مصروف عمل رہا۔ ذرائع نے بتایاکہ بارش تھمنے کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح میں بدستور کمی دکھائی دی،کٹاریان کے مقام پر پانی کی سطح 5،8 فٹ تک گر گئی، ذرائع نے بتایاکہ گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 7 فت تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب ایم ڈی واسا محمد تنویر نے بتایاکہ گوالمنڈی میں نالہ لئی کی سطح 15 فٹ تک بلند ہوئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ اب نالہ لئی میں پانی کی سطح 13 فٹ ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ بارش تھمتے ہی نالہ لئی میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی واقع ہو گی۔انہوں نے کہاکہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ جاوید کالونی،جامع مسجد روڈ،آریہ محلہ،بنی سمیت کسی علاقہ میں پانی گھروں میں داخل ہونے کی کوئی شکایت نہیں۔انہوں نے کہاکہ کمیٹی چوک انڈر پاس کو بھی کلئیر کر دیا گیا ہے اور وہاں پر بھی واسا ٹیم موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ صبح تین بجے بارش شروع ہوتے ہی ٹیموں کے ہمراہ مری روڈ پر موجود تھا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہاکہ اسلام آباد میں 109 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب

اور خلیجی بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو گئیں،بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔ادھر آئیسکو ترجمان کے مطابق آئیسکو کے سرکل اسلام آباد راولپنڈی اٹک اور جھلم میں بارش باعث مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کرنے والے 44 فیڈرز پر فالٹ آگیا اور 12 پر ٹریپنگ کر گئے۔ترجمان آئیسکو کے مطابق جن علاقوں میں بارش رکتے ہی کمپلنٹ سٹاف نے بجلی بحالی کا کام جاری رکھا۔ترجمان آئیسکو کے مطابق صارفین بجلی بندش کی شکایات ہیلپ لائن 118 یا ایسکو چیف مانیٹرنگ سیل کے نمبر 9252933\936 پر درج کروائیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…