منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

”دو رُخی حکمت عملی“ مولانا فضل الرحمان اور ان کے ساتھیوں نے اپوزیشن کے امیدوار سلیم مانڈوی والا کو ووٹ کیوں نہیں دیا؟ بڑے سوال اُٹھ گئے

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ابو بچاؤ مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے حکومت اور وزیراعظم کو کوئی فرق نہیں پڑنا، اس سے اگر فرق پڑے گا تو سینیٹ کے ادارے کو پڑے گا۔ جمعرات کو ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بد قسمتی ہے اور یہ ابو بچاؤ مہم کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل سے حکومت اور وزیراعظم کو کوئی فرق نہیں پڑنا، اس سے اگر فرق پڑے گا تو سینیٹ کے ادارے کو پڑے گا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ صادق سنجرانی ایک توازن قائم کیے ہوئے تھے، اب تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو یا ناکام یہ توازن متاثر ہو گا۔وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نیشہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے غداری کرنے والوں کے نام سامنے لانے کے اعلان کے بیان پر کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہیں آپ کی پیٹھ میں چھرا تو نہیں گھونپا، فواد چوہدری نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے ساتھیوں نے سلیم مانڈوی والا کو ووٹ کیوں نہیں دیا، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ان کی جیبیں ٹٹولی جائیں انہوں نے تو کہیں پیسے نہیں لئے۔یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاہے کہ آج پھر سینیٹ میں پچھلے سال ہونیوالے دھاندلی زدہ الیکشن کی تحریک دہرائی گئی ہے، چمک کا شکار ہونیوالے 14سینیٹر ز کو بے نقاب کریں گے، اگلے ہفتے اے پی سی بلا کر قوم کے سامنے لائحہ عمل رکھا جائیگا۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج پھر پچھلے سال جو دھاندلی زدہ الیکشن تھے، ان کی تاریخ دہرائی گئی ہے، ہم تمام سیاسی جماعتوں نے مشاورت سے فیصلہ کیاہے کہ یہ 14ووٹ جوامیر ترین جیسے لوگوں کی چمک کے حوالے ہوگئے،

اس حوالے سے فیصلہ ہواہے کہ ضمیر بیچ کر جمہوریت اور نظام کو کمزور کرنے والوں کو تمام سیاسی پارٹیاں خود ایک ٹائم فریم کے تحت ان کی نشاندہی کرکے قوم کو بتائیں گی کہ وہ 14لوگ کون تھے جنہوں نے ضمیر فروشی کرکے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ہم ایک اے پی سی کال کریں گے اور قوم کے سامنے ایک پورا لائحہ عمل لیکر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تیسر ی بات یہ طے ہوئی ہے کہ جب بھی سینیٹ کا اجلاس ہوگا،

اس میں اپوزیشن پارٹیاں تحریک عدم اعتماد کے دوران ہونیوالی ہارس ٹریڈنگ کوبے نقاب کریں گی۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جن 14 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا انہوں نے جمہوریت کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ایک بار پھر کٹھ پتلی کامیاب ہو گیا، اخلاقی طور پر چیئرمین سینیٹ کو مستعفی ہونا چاہیے تھا۔بلاول بھٹو نے انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ ہم پارلیمان اور سڑکوں پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، حزب اختلاف متحد ہے اور ہم عوام کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ ہم ہار کر بھی جیت گئے لیکن حکومت کس بات پر خوشیاں منا رہی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…