جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

گنتی کے دوران قرارداد کے حق میں 54 ووٹ،پریزائیڈنگ افسر بیرسٹر سیف کی متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،بیرسٹر سیف کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران پریزائیڈنگ افسر بیرسٹر سیف کی ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق  اپوزیشن لیڈر راجا ظفر الحق کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی قرارداد پر 64 اراکین نے حمایت کی تھی جس کے بعد تحریک عدم اعتماد پر خفیہ رائے شماری کا آغاز کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک ناکام ہوگئیں جس کے ساتھ دونوں اپنے اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔پریزائڈنگ افسر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما بیرسٹر سیف نے ووٹنگ پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ قرارداد کے حق میں 50 ووٹ ڈالے گئے جس کی وجہ سے یہ منظوری کیلئے مطلوبہ 53 ووٹ نہ ملنے کی وجہ سے یہ قرارداد مسترد کی جاتی ہے جبکہ تحریک عدم اعتماد کی مخالفت میں 45 ووٹ پڑے اور 5 ووٹ مسترد ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ووٹنگ کے عمل کے بعد سوشل میڈیا پر بیرسٹر سیف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں ووٹوں کی گنتی کے دوران قرارداد کے حق میں 54 ووٹ آنے کے الفاظ ادا کرتے دیکھا گیا سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کے حوالے سے اپنے وضاحتی بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مجھے خود یاد نہیں کہ میں کیا پوچھ رہا تھا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ میرے خیال سے میں کْل ووٹس کی تصدیق کر رہا تھا لیکن اگر کسی کو اعتراض ہے تو درخواست دے کر کارروائی کا ریکارڈ دیکھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دوسروں پر انگلیاں اٹھانے سے بہتر ہے کہ اپنے گریبان میں خود جھانکے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے مناظر کیمرے نے قید کر لیے۔مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ جس طرح 2018 کے عام انتخابات میں تمام ہتھکنڈوں کے باوجود ن لیگ جیت گئی تو نتائج روک کر رزلٹ تبدیل کر دیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ اسی طرح آج بدترین دباؤ اور ہتھکنڈوں کے باوجود اپوزیشن جیت گئی تو اناؤنسمنٹ کے وقت نتیجہ تبدیل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے مقابلے میں اب فرق صرف اتنا ہے کہ دھاندلی کے مناظر کیمرہ نے قید کر لیے!۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…