پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ڈرا دھمکا کر ووٹ توڑے گئے،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد،مریم نواز نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرا دھمکا کر چند ووٹ توڑنے کا کھیل قابل فخر نہیں بلکہ شرمناک فعل ہے اوریہ ہر بار کامیاب نہیں ہو سکتا۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو ڈرے بغیر اپنا حق چھیننا چاہیے، سلیکٹڈ کب تک خیر منائیں گے؟ جعلسازی کو

ایک دن مٹنا ہے، تحریک عدم اعتماد دوبارہ لانی چاہیے۔ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین سینیٹ کے انتخاب میں 65ووٹ والے ہار گئے ہیں جبکہ 36ووٹ والے جیت گئے ہیں، پاکستانیوں اب 2018کے عام انتخابات کی سمجھ آ گئی ہو گی۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا مقابلہ میدان میں نہیں بلکہ باہر ہی کر سکتے ہیں، ”خفیہ“ بیلٹ کے ذریعے جو خفیہ نہیں ہوگا،نواز شریف جیت جائے گا انشااللہ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…