اسلام آباد (این این آئی) پرائزیڈنگ آفیسر بیرسٹر محمد علی سیٹ نے سینیٹر آصف کرمانی کو جھاڑ پلا دی۔ جمعرات کو چیئر مین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ووٹنگ کے دور ان (ن)لیگ کی سینیٹر نجمہ حمید کا بیلٹ پیپر خراب ہوگیا،
سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے بیگم نجمہ حمید کے کان میں سرگوشی کی جس کے بعد (ن)لیگ نے درخواست کی کہ بیگم نجمہ حمید کی نظر کمزور ہے عائشہ رضا فاروق کو ساتھ بھیجیں بیرسٹر محمد علی سیف نے درخواست مسترد کر دی۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے عائشہ رضا فاروق کو بیگم نجمہ حمید کے ساتھ بھیجنے پر زور دیا۔ پرائزینڈنگ آفیسر بیرسٹر محمد علی سیف نے سینیٹر آصف کرمانی کو جھاڑ پلا دی اس دور ان پریذائڈنگ افسر بیرسٹر سیف اور آصف کرمانی کے درمیان تلخی بھی ہوئی۔بیرسٹر سیف نے کہاکہ سینیٹر کو ساتھ بھیجنا ووٹ پر اثر انداز ہونا ہوگا۔ آصف کرمانی نے کہاکہ یہ کوئی اثر انداز ہونا نہیں بنتا۔ بیرسٹر سیف نے کہاکہ مجھے رولز نہ سیکھائیں،چپ کرکے بیٹھے جائیں۔ بیرسٹر سیف نے کہاکہ آئین کے تحت دی گئی زمہ داریاں پوری کریں گے،یہ کوئی سیاسی جلسہ نہیں جو پوائنٹ سکورنگ کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ آئینی ذمہ داری پوری کرنے کے لئے سخت ایکشن سے گریز نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ اگر آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو ووٹ بھی کینسل کیا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں بیگم نجمہ حمید نے سینیٹ سٹاف کی مدد سے ووٹ کاسٹ کیا پرائزیڈنگ آفیسر بیرسٹر محمد علی سیٹ نے سینیٹر آصف کرمانی کو جھاڑ پلا دی۔ جمعرات کو چیئر مین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ووٹنگ کے دور ان (ن)لیگ کی سینیٹر نجمہ حمید کا بیلٹ پیپر خراب ہوگیا