اتوار‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

 مولانا فضل الرحمن صاحب آپ کے سینیٹرز نے آپ پر عدم اعتماد کر دیا،اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لیں ورنہ۔۔۔! فردوس عاشق اعوان نے کھلی دھمکی دیدی

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعا ت و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب آپ کے سینیٹرز نے آپ پر عدم اعتماد کر دیا ہے،مولانا صاحب اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لیں ورنہ اس سے بدترانجام ہوگا۔

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے،اپوزیشن کو عوام تو مستردکرہی چکی تھی سینیٹ میں بھی ناکامی کاسامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ میں دوتحاریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھیں،چیئرمین سینیٹ سے متعلق تحریک پر حکومت نے تمام آئینی ضابطے پورے کئے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ووٹ کی طاقت سے چیئرمین  سینیٹ کے خلاف تحریک ناکام بنائی۔ انہوں نے کہاکہ ڈپٹی چیئرمین  سینیٹ کے خلاف تحریک میں اپوزیشن نے اپنے ارکان کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے متعلق عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری سے اپوزیشن فرار ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کا دعویٰ کرنے والے نام نہاد ٹولے کو ایک دفعہ پھر شکست فاش ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو جمہوریت، آئین یاملکی استحکام سے نہیں بلکہ ذاتی مفادات عزیز ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان صاحب آپ کے اپنے سینیٹرز نے  آپ پر عدم اعتماد کردیا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا صاحب اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لیں ورنہ اس سے بدترانجام ہوگا۔  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب آپ کے سینیٹرز نے آپ پر عدم اعتماد کر دیا ہے،مولانا صاحب اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لیں ورنہ اس سے بدترانجام ہوگا۔معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)


عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…