لاہور(این این ائی) ایف آئی اے امیگریشن نے سابق وزیراعظم یوسف عباس شریف کو بیرون ملک جانے سے روکدیا، نیب کی جانب سے یوسف عباس شریف سے چوہدری شوگر ملز مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں انکوائری کر رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف حج کے لئے پی آئی اے کی پرواز 747کے ذریعے مدینہ منورہ جارہے تھے کہ
ایف آئی اے امیگریشن نے انہیں روک لیا اور اس حوالے سے نیب کو آگاہ کر دیا گیا۔ نیب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں یوسف عباس شریف اور ان کے بھائی سے انکوائری کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یوسف عباس شریف کی جانب سے حج پر جانے سے روکے جانے کے اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان ہے۔