اسلام آباد (این این آئی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 104افراد جاں بحق ہوئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 12افراد جاں بحق ہوئے،
حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں سب سے زیادہ جانی نقصان آزاد جموں کشمیر اور خیبرپختونخوا میں ہوا۔ ترجمان کے مطابق آزاد جموں کشمیر اور خیبرپختونخوا میں سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہوئے ہوئے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 83 افراد زخمی ہوئے ہوئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں تین پاور ہاؤسز اور چارسو گھروں کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ترجمان نے کہاکہ این ڈی ایم اے میں نے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں 2.1 ٹن خوراک بھی تقسیم کی۔ ترجمان نے کہاکہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 1000کمبل اور 727 ٹینٹس تقسیم کیے گئے۔ ترجمان نے کہاکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ ترجمان نے کہاکہ دریائے چناب میں خانکی اور مرالہ کے مقام پر سیلاب متوقع ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 104افراد جاں بحق ہوئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 12افراد جاں بحق ہوئے،حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں سب سے زیادہ جانی نقصان آزاد جموں کشمیر اور خیبرپختونخوا میں ہوا۔