پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

اگست گرفتاریوں کا مہینہ قرار، 21سیاستدانوں،40بیورو کریٹس کے گرد گھیرا تنگ،فہرست سامنے آگئی

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)صوبہ سندھ میں گرفتاریوں کے حوالے سے اگست کے مہینے کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔ نیب سندھ کے 11 محکموں میں 900 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے سرگرم ہوگئی، چیئرمین نیب کی جانب سے کیس جلد نمٹانے کا ٹاسک ملنے کے بعد صوبہ میں 40 موجودہ اور سابق بیورو کریٹس اور 21 سیاست دانوں کی گرفتاری کے لیے تیاری شروع کردی۔

جن کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں۔ سیاستدانوں میں زیادہ تعداد حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے ارکان کی ہے جن پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی جانب سے کرپشن کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت ملنے کے بعد نیب کا انٹیلی جنس یونٹ متحرک ہوگیا اور جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتار ہونے والوں کو فوری اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب سندھ کے معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات، خزانہ، تعلیم، صحت، ریونیو، آبپاشی، ورکس اینڈ سروسز، فشریز اینڈ لائیو اسٹاک، اطلاعات، ثقافت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر میں 900 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں، بعض کیسز میں ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے جمع کیے گئے شواہد کو حتمی شکل دینے اور اعلی حکام سے مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے رجوع کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ موجودہ اور سابق وزرائے اعلی کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں جبکہ چار سابق اور دو موجودہ صوبائی وزرا بھی نیب کے ریڈار پر ہیں جن کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے علاوہ جعلی اکائونٹس کے حوالے سے بھی ثبوت حاصل کرلیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب سندھ کو اس بات کے ٹھوس شواہد ملے ہیں کہ 11 محکموں میں 900 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن میں لوٹا جانے والا پیسہ منی لانڈرنگ اور جعلی اکائونٹس کے ذریعہ بیرون ملک منتقل کیا گیا اور اس سلسلے میں سہولت کاری میں ملوث 40 موجودہ اور سابق بیورو کریٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

جبکہ ضمانت پر رہا بعض افراد کی گرفتاری کے لیے بھی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔ نیب ذرائع نے تصدیق کی کہ 21 موجودہ اور سابق حکومتی شخصیات نیب کے ریڈار پر ہیں جن میں وزیراعلی سندھ کے موجودہ مشیر اور معاونین خاص، صوبائی وزرا کے علاوہ سابق حکومتی شخصیات بھی شامل ہیں جنہیں گرفتار کرنے کی حکمت عملی بنائی جارہی ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں بڑی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…