اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ اپوزیشن کی صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگئی،ووٹنگ سے قبل تحریک عدم اعتماد کے حق میں اپوزیشن کے 64 اراکین نے ہاتھ اٹھائے لیکن ووٹنگ کے وقت صرف 50 سینیٹرز نے ہی متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میر حاصل بزنجو کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا اور یوں
متحدہ اپوزیشن کے 14 سینیٹرز نے ہی دھوکہ دے دیا اور صادق سنجرانی چئیرمین سینیٹ کے عہدے پر برقرار رہ
رہے ،ووٹنگ کے عمل میں کن 14 سینیٹرز نے اپوزیشن کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی اس حوالہ سے سخت ایکشن لیے جانے اور تحقیقات کیے جانے کا امکان ہے ،یاد رہے متحدہ اپوزیشن نے اپنی کامیابی کا دعویٰ کیا تھا ۔