لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا بٹ نے کہا ہے کہ مریم نواز کی آواز بہت سریلی ہے اور وہ بہت اچھی ڈھولک بجا لیتی ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے لئے دو کرتے بنائے ہیں جن میں نواز شریف کی تصویر بنی ہوئی ہے، ایک کرتا کالے رنگ کا ہے جس پر لکھا ہوا ہے ” نواز شریف بے گناہ ہیں ” جبکہ سبز رنگ کے دوسرے کرتے پر لکھا ہوا ہے ” ووٹ کو عزت دو ”۔’شہباز شریف، مریم نواز میں بات چیت ختم ہوچکی ہے۔
حنا بٹ نے بتایا کہ حال ہی ایک جلسے کے دوران دانیال عزیز جو میرے پیچھے کھڑے ہوئے تھے، انہیں میں کہ رہی تھی کہ آپ آگے آ جائیں جبکہ پی ٹی آئی ٹرولز کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کر دی گئی کہ وہ مجھے ہراساں کر رہے ہیں جبکہ ایسا کچھ نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر پر ٹوئٹس کرنا میرا شوق ہے اور ایک مرتبہ وینا ملک سے میری کافی لڑائی بھی ہو گئی تھی کیونکہ وہ مریم نواز کے خلاف غلط ٹوئٹس کر رہی تھیں۔