ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ماضی کی لوٹ مار کے باعث معاشی مسائل نے جنم لیا، اب ملکی خزانے میں پیسہ نہیں،عدالت کی اجازت کے بعدیہ کام شروع کر دیں گے، وزیراعظم عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

datetime 31  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی کی لوٹ مار کے باعث معاشی مسائل نے جنم لیا، اب ملکی خزانے میں پیسہ نہیں،پاکستان میں اکثر لوگ اپنا گھر نہیں بناسکتے،گھروں کیلئے آسان قرضوں کی فراہمی سے متعلق آرڈیننس پاس کرلیا، عدالت کی اجازت کے بعد بینک قرضے دینا شروع کرینگے، پاکستان میں پانچ لاکھ گھر بنائینگے، آغاز گوادر کے مچھیروں سے کیا جائیگا،اقوام متحدہ سے مفاہمت کی یادداشت سے ہاؤسنگ منصوبے کیلئے مالی معاونت فراہم ہوگی

جس کی مدد سے بڑے پیمانے پر ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز ہوگا،آسان شرائط پر قرضے دینے سے کم آمدن اور تنخواہ دار طبقے کے لیے گھر بنانا آسان ہوجائے گا۔ بدھ کویہاں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کیلئے حکومت، اقوام متحدہ اور سسٹین ایبل ہاؤسنگ سلوشن (ایس ایچ ایس) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران نے کہا کہ پاکستان میں 5 لاکھ گھر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جن کا آغاز گوادر کے مچھیروں سے کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ سے مفاہمت کی یادداشت سے ہاؤسنگ منصوبے کیلئے مالی معاونت فراہم ہوگی جس کی مدد سے بڑے پیمانے پر ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس پروگرام میں پاکستانی وسائل اور پاکستانی افرادی قوت استعمال ہوگی، پوری کوشش ہوگی کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں مقامی مٹیریل استعمال ہو۔انہوں نے کہا کہ نئے ہاؤسنگ پروگرام سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، ماضی کی لوٹ مار کے باعث معاشی مسائل نے جنم لیا اور اب ملکی خزانے میں پیسہ نہیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اکثر لوگ اپنا گھر نہیں بناسکتے کیونکہ آپ کے پاس نقد پیسے ہوں تو ہی گھر بن سکتا ہے جس کی وجہ سے اس وقت ملک میں سوا کروڑ گھروں کی قلت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ 8، 9 سے ماہ سے گھروں کی تعمیر کے لیے قرضے دینے سے متعلق بل پر سماعت نہیں ہورہی وہ پاس نہیں ہورہا

اس کی جلد سماعت کروائیں۔انہوں نے کہاکہ یہ اتنا اہم کیس ہے لیکن اسے اہمیت نہیں دی جارہی کیونکہ یہ بل پاس ہونے کے بعد بینکنگ سیکٹر گھروں کے لیے قرضے دے سکے گا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بینکوں کی جانب سے گھروں کے لیے صرف 0.2 فیصدقرضے دئیے جاتے ہیں، گھروں کی تعمیر سے متعلق بہت سے مسائل ہیں اب نئی ہاؤسنگ اتھارٹی نئے گھروں کی تعمیر کو آسان بنارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گھروں کے لیے آسان قرضوں کی فراہمی سے متعلق آرڈیننس پاس کرلیا ہے اور

عدالت کی جانب سے اجازت کے بعد بینک قرضے دینا شروع کردیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ تعمیرات کی مدد سے روزگار اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور ان لوگوں کو فائدہ ہوگا جن کے پاس گھر بنانے کے لیے پیسہ نہیں ہے۔عمران خان نے کہا کہ آسان شرائط پر قرضے دینے سے کم آمدن اور تنخواہ دار طبقے کے لیے گھر بنانا آسان ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ 50 لاکھ گھر بنانا آسان نہیں ہے کوئی بھی بڑا کام آسان نہیں ہوتا، ہمیں اس پروگرام کے آغاز میں اس لیے تاخیر ہورہی ہے کہ ہم پورا فنانشل پیکیج تیار کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم قانونی طور پر اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ بینک قرضے دے سکیں اور گھروں کی تعمیر میں کنسٹرکشن کمپنیوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوسکیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں اس وقت سوا کروڑ گھروں کی قلت ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا مقصد ون ونڈو آپریشن ہے، ہاؤسنگ اسکیم کے لیے مقامی وسائل استعمال ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…