راولپنڈی (این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں،ملک کا مستقبل ان سے وابستہ ہے،نوجوان خود پر اعتماد کریں، میرٹ پر قائم رہیں، قانون کی حکمرانی کی پیروی کریں اور کامیابی کے لئے زندگی میں شارٹ کٹ تلاش نہ کریں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات بدھ کو آئی ایس پی آر کے سالانہ انٹرن شپ پروگرام میں شریک طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور
ملک کا مستقبل ان سے وابستہ ہے،نوجوان خود پر اعتماد کریں، میرٹ پر قائم رہیں اور قانون کی حکمرانی کی پیروی کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء میرٹ کو اپنائیں اور کامیابی کے لئے زندگی میں شارٹ کٹ تلاش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں میں بڑے چیلنجز کا سامنا رہا ہے اور ان تمام چیلنجز کا پاکستانی قوم اور فوج نے کامیابی سے مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو متحرک اور ذہین نوجوانوں سے نوازا ہے اور ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔