اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

جمعرات کا دن سیاسی جماعتوں کو توڑنے کے لئے حربے استعمال کرنے والے مائینڈ سیٹ کے لئے بہت بڑی شکست ہوگی،مریم نواز نے اہم اعلان کردیا

datetime 31  جولائی  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز چیئر مین سینٹ کے انتخابات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کو سیاسی جماعتوں کو توڑنے کے لئے حربے استعمال کرنے والے مائینڈ سیٹ کے لئے بہت بڑی شکست ہوگی،نواز شریف نے اکثریت ہوتے ہوئے بھی بلوچستان کو اہمیت دی۔

میر حاصل بزنجو کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمہوریت پر جو وار ہوا تھا اس کا ازالہ جمعرات کو ہوگا، سیاسی جماعتوں کو توڑنے کے لئے حربے استعمال کرنے والے مائینڈ سیٹ کے لئے بہت بڑی شکست ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پرویز الہٰی نے بھی کہا کہ ن لیگ میں فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، فلور کراسنگ اور پارٹیوں کو دیوار سے لگانے کا وقت گذر گیا ہے، جنہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کو چھوڑا آج ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہاں نواز شریف کا نام نہ لوں تو یہ زیادتی ہوگی، نواز شریف نے اکثریت ہوتے ہوئے بھی بلوچستان کو اہمیت دی،جیل میں ہوتے ہوئے ان میں سختی نہیں آئی یہی لیڈر کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت پر وار کے جواب بھی جمہوریت کے ذریعے دیا جاتا ہے، جمعرات کو ہم فتح دیکھ رہے ہیں، پاکستان کیلئے جمعرات اہم دن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حاصل بزنجو کو پیشگی مبارکباد دیتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت پر وار کے جواب بھی جمہوریت کے ذریعے دیا جاتا ہے، جمعرات کو ہم فتح دیکھ رہے ہیں، پاکستان کیلئے جمعرات اہم دن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حاصل بزنجو کو پیشگی مبارکباد دیتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…