پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

بارش سے کراچی والوں کی مشکلات میں اضافہ لیکن وہیں فائدہ بھی سامنے آ گیا، شہرقائد کے باسیوں کیلئے خوشخبری

datetime 31  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)کراچی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں جہاں بارش سے مشکلات میں اضافہ ہوا وہی کہیں اس کے فائدہ بھی نظر آنے لگے اور شہر قائد کو پانی فراہم کرنے والے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو ایس بی) کے منیجنگ ڈائریکٹ انجینئر اسداللہ خان کے مطابق

حب کے کیچمنٹ علاقے میں برسات سے حب ڈیم کی سطح آب بڑھ گئی ہے اور ڈیم میں پانی کی سطح میں تقریباً 12 فٹ کا اضافہ ہوگیا ہے۔ایم ڈی کا کہنا تھا کہ حب ڈیم کی سطح آب 308 فٹ ہوگئی ہے اور کراچی کے ضلع غربی کے لیے دسمبر 2020 تک پانی کا ذخیرہ ہوگیا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بتایا کہ بارش کے بعد پانی کی سطح میں اضافہ ہوا اور ڈیم میں پانی کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔خیال رہے کہ حب ڈیم سے کراچی کے ضلع غربی کے مختلف علاقوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے اور اس کی سطح بڑھنے سے شہر کو درپیش پانی کے مسائل میں کچھ حد تک کمی واقع ہوگی۔یاد رہے کہ 29 اور 30 جولائی کو کراچی سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی تھی، بارشوں سے شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی تھیں جبکہ ندی، نالوں میں طغیانی سے پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا تھا، جس نے کئی شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور کردیا تھا۔بارش کے باعث شہر کے رہائشی علاقوں سمیت واٹربورڈ کے پمپنگ اسٹیشنز کی بھی بجلی منقطع ہوگئی تھی، جس سے شہر میں پانی کی کمی کا سامنا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…