پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب کا مختلف محکموں کا اچانک دورہ، سیکرٹریز کے کمروں میں گئے، حاضری چیک کی

datetime 31  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور31 جولائی(نیوزڈیسک‎) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج مختلف محکموں کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے بغیر اطلاع لائیوسٹاک، خوراک، زراعت، صنعت اور دیگر محکموں کا دورہ کیا اور افسران کی حاضری چیک کی۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریز کے کمروں میں بھی گئے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے کام کیلئے آئے لوگوں سے مسائل پوچھے اور بزرگ خاتون سے فائل لے کر مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کیلئے ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر اطلاع محکموں کے دورے کرنے سے

حقائق کا علم ہوتا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ آج دفاتر میں افسران موجود ہیں۔ عوام کے مسائل کے حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا ئے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سرکاری محکموں کا روایتی کلچر یکسر بدل دیا ہے اور اب سرکاری محکموں کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہی میرا اثاثہ ہیں، ان کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے اپنے مسائل کے حل کیلئے آئے لوگوں سے ہاتھ ملایا ان کے مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاریں کیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…