لاہور31 جولائی: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج گلبرگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیراعلیٰ نے والد کے انتقال پر سید علی مرتضیٰ اور سوگوار خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے غمزدہ اہل خانہ سے دلی
ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے آپ کے والد کے انتقال پر دلی افسوس ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے والد مرحوم کی مغفرت فرمائے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔