پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکا دورہ، موبائل ہیلتھ یونٹ کا افتتاح کیا

datetime 31  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور31 جولائی (نیوزڈیسک‎)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سمز)کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے موبائل ہیلتھ یونٹ کا افتتاح کیا۔ موبائل ہیلتھ یونٹ امپریل کالج لندن کی جانب سے عطیہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے موبائل ہیلتھ یونٹ کا معائنہ کیا اور موبائل ہیلتھ یونٹ میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتو ں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سروسز ہسپتال میں

مریضوں کیلئے طبی سہولتوں کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گااور اس ضمن میں پنجاب حکومت ہر طرح کے وسائل فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے سروسز ہسپتال میں ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں کچھ عرصہ قبل رات کو دو مرتبہ خود ایمرجنسی آیا۔ ایمرجنسی میں طبی سہولتوں کے حوالے سے شکایات بھی سامنے آئیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے والد مرحوم بھی یہاں زیر علاج رہے اور مجھے علم ہے کہ ایمرجنسی میں مریضوں کو کیا مشکل پیش آتی ہے؟ پنجاب کے ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کو ترجیحی بنیادوں پر ٹھیک کریں گے اور اس مقصد کیلئے بجٹ میں ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مہیا کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو حقیقی معنوں میں شفا خانے بنائیں گے اورمیں خود ہسپتالوں کے دورے کرکے صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں۔ جہاں کمی ہے اسے دور کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تبدیلی کا سفرہسپتالوں سے شروع ہو چکا ہے۔نئے پاکستان میں مریضوں کو معیاری علاج معالجہ دے کر ان کا حق لوٹائیں گے۔وزیراعلیٰ نے مریضوں کے لواحقین سے کار پارکنگ کے نام پر اوورچارجنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اوورچارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ینگ ڈاکٹرز نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹرز سے فرداً فرداً ہاتھ ملایا۔ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے پر وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ آپ نے ہماری تنخواہیں بڑھا کر دیرینہ مسئلہ حل کیا ہے جس پر ہم آپ کے بے پناہ شکرگزار ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ڈاکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کو ان کا حق دیا ہے۔ آپ کا کوئی بھی مسئلہ ہو، میں حل کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹرز کے ہاسٹل کے مسئلے کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس ضمن میں وزیر صحت کو ہدایات جاری کیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل کیئر، پرنسپل سمز، ایم ایس سروسز ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…