منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

چیئر مین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن ممبران کی تعداد کتنی ہے؟میر حاصل خان بزنجو کا دعویٰ

datetime 31  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نامزد چیئرمین سینٹ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ چیئر مین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تعداد نمبر گیم سے زیادہ ہے جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان آج مقابلہ ہورہا ہے جمہوری قوتیں مقابلے میں کامیاب ہوجائے گی چیئر مین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا جمہوریت کا حسن ہے عید کے بعد بلوچستان سمیت ملک بھر میں تبدیلیاں آئینگے تمام سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں

جنہوں نے ہم پر اعتماد کر کے چیئر مین سینیٹ کیلئے نامزد کیا حکومت کے اتحادی جماعتیں بھی آج جمہوری قوتوں کا ساتھ دینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میرحاصل خان بزنجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے گزشتہ شب عشائیہ اور پھرظہرانہ دیا جس میں اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 50سے زائد سینیٹرز نے شرکت کی اور چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی کیونکہ اس بار جمہوری قوتوں اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان مقابلہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ جمہوری قوتیں کامیاب ہوجائے گی کیونکہ جمہوری قوتوں نے آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کردارادا کیا ہے چیئرمین سینٹ کے حوالے سے کسی نے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز عوامی نیشنل پارٹی نے دی تھی کہ چیئر مین سینیٹ کو مزید وقت نہیں دیا جائیگا میر حاصل خان بزنجو نے کہاکہ جب تک ایوان بالا قومی معاملات پر توجہ نہیں دے گا تب تک مسائل جوں کے توں رہیں گے ہم سمجھتیں کہ ملکی معیشت کی بہتری اور قومی معاملات کو بہتری کی طرف گامزن کرنے کے لئے چیئرمین سینٹ منتخب ہونے کے بعد نیشنل گرینڈ ڈائیلاک کا انعقاد کریں گے اور ہم سمجھتے ہیں کہ چیئرمین سینٹ اخلاقی طورپر مستعفی ہوجائیں

حکومت کے پاس 37 اور ہمارے 67 ارکان ہیں اور اکثریت بھی اپوزیشن کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کی تبدیلی سے پاکستان کی عام آدمی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا‘موجودہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جنگ ہے جس کا پہلا قدم چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا ہے بی این پی مینگل جو کہ حکومت کی اتحادی ہیں انہوں نے بھی اپوزیشن کے چیئرمین سینٹ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے

صادق سنجرانی کے ساتھ میرے کوئی ذاتی اختلاف نہیں میرے ان سے اچھے تعلقات ہے میرے بیماری میں بھی انہوں نے میربھرا پور ساتھ دیا میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ چیئر مین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تعداد نمبر گیم سے زیادہ ہے جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان آج مقابلہ ہورہا ہے جمہوری قوتیں مقابلے میں کامیاب ہوجائے گی چیئر مین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا جمہوریت کا حسن ہے عید کے بعد بلوچستان سمیت ملک بھر میں تبدیلیاں آئینگے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…