جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا ٹریک بچھنے کیلئے تیار وفاقی وزیر ریلوے نے عوام کو خوشخبری سنادی

datetime 31  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مولانا بادشاہ آدمی ہیں اسمبلی میں نہیں آئے تو وہ سمجھتے ہیں سیاست میں اکھاڑ پچھاڑ کردینگے تو یہ ان کی بھول ہے ان کی اپنی اکھاڑ پچھاڑ ہوجائے گی عمران خان کی اسمبلی پانچ سال پورے کرے گی

اپوزیشن کے لوگ میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں ان چوروں نے اپنے دور میں غیر ضروری ریلوے اسٹیشن بنائے اربوں روپئے ان اسٹیشن پر لگائے جوکہ ان کی ضرورت نہیں تھی مہنگائی ان چوروں لٹیروں کی وجہ سے ہے اب پیسے واپس بھی نہیں کرتے بہت جلد یہ لوگ اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے -ان خیالات کا اظہار انھوں نے رحیم یار خان اور ولہارریلوے اسٹیشن کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ سب سے زیادہ ٹریک اور سگنلز کا مسئلہ سکھر ڈویژن میں ہے پرانی کوچزکو بحال کرکے دس ارب کمایا ہے پچھلے سال سے ٹریک ایم ایل ون جس دن سے شروع ہوا ہے ریل کی ترقی ہوگی ایم ایل ون کا کام صادق آباد ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوگا جو دنیا کا سب سے بڑا ٹریک بچھنے جارہاہے انھوں نے کہا کہ ولہارریلوے اسٹیشن حادثہ انسانی غلطی کا نتیجہ ہے انکوائری جاری ہے جس کی غلطی ہوگی قانون کے مطابق سزا دی جائے گی انھوں نے کھا کہ زخمیوں اور ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو جلد انشورنس کی رقم ادا کردی جائے گی –

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…