پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کی تیاریاں،اہم سیاسی جماعت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نامزد چیئرمین سینٹ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو اگلا ہدف وزیراعلیٰ بلوچستان ہیں ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل ہمت کریں تو وزیراعظم کے خلاف بھی قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں مولانا فضل الرحمان کا حکومت کے خلاف دھرنا اور

مستعفی ہونے کا مطالبہ صحیح وقت پرکیا مولانا فضل الرحمان آل پارٹیز کانفرنس کی بات مانیں گے اور صحیح وقت پر حکومت کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے چیئرمین سینٹ منتخب ہونے کے بعد گڈگورننس سمیت تمام قومی معاملات پر نیشنل گرینڈ ڈائیلاک کریں گے جب تک ملکی معاملات ٹھیک نہیں ہونگے اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا چیئرمین سینٹ کے حوالے سے کسی نے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز عوامی نیشنل پارٹی نے دی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر حاصل خان بزنجو نے کہاکہ جب تک ایوان بالا قومی معاملات پر توجہ نہیں دے گا تب تک مسائل جوں کے توں رہیں گے ہم سمجھتیں کہ ملکی معیشت کی بہتری اور قومی معاملات کو بہتری کی طرف گامزن کرنے کے لئے چیئرمین سینٹ منتخب ہونے کے بعد نیشنل گرینڈ ڈائیلاک کا انعقاد کریں گے اور ہم سمجھتے ہیں کہ چیئرمین سینٹ اخلاقی طورپر مستعفی ہوجائیں حکومت کے پاس 37 اور ہمارے 67 ارکان ہیں اور اکثریت بھی اپوزیشن کے ساتھ ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان اور عوامی نیشنل پارٹی کی تجویز تھی کہ حکومت کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کریں گے مگر بلاول بھٹو اور شہباز شریف اس تجویز سے اتفاق نہ کر سکے اور کہا کہ صحیح وقت کا انتخاب کریں گے کہ حکومت کے خلاف تحریک چلائیں مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت کے

خاتمے کے لئے جو الٹی میٹم دیا ہے وہ اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرے کیونکہ اے پی سی میں جو فیصلہ ہوا مشترکہ طورپر اس فیصلے پر عمدرآمد کرنا ہوگا جلد بازی میں فیصلے نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد بلوچستان میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے کیونکہ بی این پی مینگل اورجمعیت علماء اسلام اپوزیشن میں ہے اور اے این پی حکومت سے علیحدہ ہو کر اپوزیشن کا ساتھ دے گی انہوں نے کہا کہ

اگر بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل ہمت کریں تو پارلیمنٹ میں بھی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کی تبدیلی سے پاکستان کی عام آدمی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا‘موجودہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جنگ ہے جس کا پہلا قدم چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا ہے بی این پی مینگل جو کہ حکومت کی اتحادی ہیں انہوں نے بھی اپوزیشن کے چیئرمین سینٹ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے

صادق سنجرانی کے ساتھ میرے کوئی ذاتی اختلاف نہیں میرے ان سے اچھے تعلقات ہے میرے بیماری میں بھی انہوں نے میربھرا پور ساتھ دیا ذولفقار علی بھٹی کی ایک غلطی کی وجہ سے نیشنل عوامی پارٹی پابندی کے بعد آج تک پاکستان کے معاشی اور سیاسی حالت میں بہتری نہیں آئی چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لئے نہ میں نے کسی سے رابطہ کیا نہ ہی کسی نے مجھے سے رابطہ کیا نواز شریف نے تین نام مانگیں تھے جس میں راجہ ظفرالحق،سینٹر یعقوب ناصر اور میرا نام شامل تھا رہبر کمیٹی کے اجلاس میں آخر لمحے میں شاہد خاں قان عباسی نے کہا کہ پیغام آگیا ہے کہ نواز شریف نے میر حاصل بزنجوکا نام تجویز کیا ہے جس پر بعد میں سب نے اتفاق کرلیا میں نواز شریک کا شکریہ ادا کرتا ہوں نے جنہوں نے مجھے عز ت بخشی پیپلز پارٹی نے اکثریت کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو چیئرمین سینٹ کا نام تجویز کرنے کے لئے اختیار دیا تھا انہوں نے کہا جیل میں بیٹھ کر سیاست کرنا انوکھی بات نہیں ہے جب ذولفقار علی بھٹی نے جب نیشنل عوامی پارٹی پر پابند ی لگائی تو خان عبدالولی خان جیل میں بیٹھ کر سیاست کرتے تھے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…