منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کی کوششوں کو بڑا دھچکا،اہم سیاسی جماعت نے سینٹ الیکشن میں حصہ لینے سے انکار کردیا

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ جماعت اسلامی سینیٹ کے الیکشن میں غیر جانبدار ”Abstain“رہے گی۔ ہم سینیٹ کے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ سینیٹ میں ایک سیاسی دنگل ہورہاہے۔ اس وقت عوام کا اصل مسئلہ مہنگائی، روزگار اور کرپشن ہے مگر حکومت اور اپوزیشن سینیٹ چیئرمین کی تبدیلی میں لگی ہوئی ہیں اور دو شریف بلوچوں کو لڑانے اور قربانی کا بکرا بنانے میں لگی ہوئی ہیں۔ کراچی اور لاہور جیسے میگا شہر

چند گھنٹوں کی بارش سے گندے اور سیوریج ملے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ لوگوں کا سب کچھ تباہ ہوگیاہے جبکہ حکمران برسات کے موسم کو انجوائے کر رہے ہیں۔ اگر حکومت کے پاس بڑے شہروں کو بچانے کا کوئی انتظام نہیں تو عام آبادی کو کیسے تحفظ دیں گے۔ حکومت کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں محض بیان بازی سے وقت گزاری کر رہی ہے۔ میڈیا کو بھی روکا جا رہاہے کہ حکومت کی ناکامیوں کو سامنے نہ لائے۔ جب بھی کسی حکومت کا زوال شروع ہوتا ہے وہ میڈیا پر پابندیاں لگاتی ہے۔ یہ حکومت اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔جماعت ا سلامی نے مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف جو تحریک شروع کی تھی وہ پورے ملک میں جاری ہے اور جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف بھی موجود تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکمران ابھی تک ٹرمپ کے مصافحے کے سحر سے باہر نہیں آئے۔ حکومت صبح و شام امریکہ کے گن گا رہی ہے اور پوری قوم کو خوشخبریاں سنائی جارہی ہیں جبکہ قوم پوچھ رہی ہے کہ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے حوالے سے اب تک کیا کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت قوم کا اصل مسئلہ مہنگائی و بے روزگاری ہے۔ لوگ مہنگائی کی وجہ سے شوگر،

بلڈ پریشر اور ڈیپریشن کا شکار ہورہے ہیں اور حکومت آئے روز ان بیماریوں کی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں دو سو فیصد تک اضافہ کر دیاگیاہے۔ پوری قوم حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے دلدل میں پھنس گئی ہے۔ ڈگری ہولڈرنوجوان جنہوں نے پی ٹی آئی کے لیے دن رات ایک کیا تھا، وہ مایوس اور پریشان چہروں کے ساتھ مارے مارے پھر رہے ہیں مگر ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہم سابقہ و موجودہ

حکمران پارٹیوں کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔ کل تک پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی چیئرمین او ر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے جس پینل کو جتوانے کے لیے ایک دوسرے کا سہارا بنی ہوئی تھیں اور آج حکومت میں رہنے والی سابقہ دو پارٹیاں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے ایک ہوچکی ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن جو زبان بول رہی ہیں، مہذب معاشرہ انہیں سننا بھی پسند نہیں کرتا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اس ظالم حکومت کے آنے کے بعد صنعت، زراعت اور تجارت تباہ ہوگئی ہے۔ کاروبار ٹھپ اور روزگار ختم ہو چکاہے۔ لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…